خیبر پختونخوا

مریم نواز کا پشتو سے پیار کا اظہار اور جلسے میں بھگدڑ

نوشہر میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) کا جلسہ ختم ہونے کے بعد بھگڈر مچنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بھگڈر کا واقعہ اسٹیڈم کے گیٹ میں رش کے باعث پیش آیا جس میں کئی افراد عجلت میں نکلتے ہوئے اسٹیڈیم کے باہر نالے میں گرگئے۔

ریسیکو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں 9 افراد کو قاضی کمپلیکس اور 2 کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا جس میں 4 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

‘مجھے پشتو زبان سے پیار ہے’

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے پشتو زبان سے بہت پیار ہے اورجتنی میں پنجاب کی بیٹی ہوں اتنی ہی خیبرپختونخوا کی بیٹی ہوں ۔

نوشہرہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسے میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے اور روزگار اور معاشی ترقی کے سارے دعوے جھوٹے نکلے جبکہ حکمران 400 ارب روپے کی چینی کھا گئے پھر بھی دوسروں کو چور کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی سطح اس قدر بڑھ چکی ہے کہ والدین کے پاس بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں اور یہ نااہلی، نالائقی اور ملک ڈکیتی ملک گزشتہ 3 جبکہ خیبرپختونخوا 8 سال سے برداشت کررہا ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا حوالہ دے کر کہا کہ ان کی حکومت میں موٹر وے بن رہی تھی، غریب کا چولہا جل رہا تھا اور معاشی ترقی کی سطح بڑھ رہی تھی۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں بجلی کے کارخانے لگ رہے تھے، گیس اور پیٹرول سستا ہورہا تھا اور ملک ترقی کررہاتھا جبکہ آج سب بے حال ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button