خیبر پختونخوا

ڈیرہ، سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو مار گرا دیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام، فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حمہ آور کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قلعہ اقبال گڑھ پر حملہ کرنے والے خودکش حملہ کو فورسز نے جوابی کارروائی پر اڑا دیا، خودکش حملہ آور کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن تاحال جاری اور ڈیرہ ٹانک روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے کے بعد وانا بازار میں کرفیو نافذ جبکہ علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button