خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

مارشل آرٹ ماہر عرفان محسود نے 39 واں ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نامور مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے  80 پاونڈ وزن کے ساتھ 36 سٹار جمپس کر کے برطانیہ کے پیڈی ڈوئل کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

برطانیہ کے پیڈی ڈوئل نے 80 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 28 سٹار جمپس کئے تھے۔

پیڈی ڈوئل نے 2013 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا جس کو 8 سال بعد پاکستان کے عرفان محسود نے اپنے نام کیا۔

یاد رہے پیڈی ڈوئل کو ورلڈ فیٹسٹ ایتھلیٹ کا لقب حاصل ہے۔ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد عرفان محسود کے ٹوٹل 39 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے۔

عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 12 ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں جبکہ 22 پش اپس کے ریکارڈ بنائے ہیں۔ اس سے پہلے بھی عرفان محسود امریکہ، برطانیہ، اٹلی، فلیپائن،عراق، انڈیا کے کئی ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button