خیبر پختونخوا

پشاور، پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ لازمی کرنے سے ایکسپورٹرز پریشان

کسٹم کی جانب سے افغانستان سبزیاں اور پھل ایکسپورٹ کرنے کے لئے پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ لازمی کرنے کی وجہ سے سبزی اور پھل ایکسپورٹ کرنے و الی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔

پلانٹ پروٹیکیشن سرٹیفکیٹ کا طورخم باڈرسٹیشن کی بجائے کسٹم ہاؤس سے اجراء کیا جاتا ہے اور سبزی وفروٹ ایکسپورٹ کرنے والی گاڑیاں طورخم بارڈر سٹیشن پر کھڑی کرکے بورڈ بازار سے پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ لانے میں وقت ضائع ہوتا ہے جس سے تازہ سبزیاں اورپھل گاڑیوں میں خراب ہوتا ہے ۔

آل کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ ایسوسی ایشن طورخم کے صدرحضرت عمر، اسماعیل خان نے مطالبہ کیاکہ جب تک طورخم بارڈ سٹیشن پر پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ کے اجراء کا بندوبست نہیں ہوسکتا تب تک کسٹم حکام سرٹیفکیٹ کے اجراء کو موخر کیا جائے کیونکہ افغانستان میں پھل اور سبزی ایکسپورٹروں سے افغان حکام پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ نہیں مانگ رہے ہیں اور ٹریفک جام کی وجہ سے طورخم سے واپس آکر بورڈ بازار سے پلانٹ پروٹیکشن سرٹیفکیٹ لے جانے میں ایکسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

دوسری جانب تازہ پھل اور سبزیاں گاڑیوں میں زیادہ دیر تک کھڑا کرنے سے خراب ہونے کا خدشہ ہے اور ایکسپورٹ متاثر ہو رہا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button