خیبر پختونخوا

مردان، مغوی استاد بازیاب، اغوائیگی میں ملوث خاتون گرفتار

 

نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے اغوا سکول استاد کو پولیس نے برآمد کرلیا۔ مردان پولیس کے ترجمان کےمطابق جمعہ کی شام کو تھانہ چورہ مردان پولیس کو سکول ٹیچر طلحہ ولد سید افتحار احمد سکنہ زنڈو بانڈہ نوشہرہ کی اغوائیگی کی رپورٹ موصول ہوئی جس پر ڈی پی او ڈاکٹر ذاہد اللہ نے نوٹس لے کرٹیم تشکیل دی اور تفتیش شروع کردی۔
تفتیشی ٹیم نے ملوث ملزمان کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کی اور مغوی سکول ٹیچر طلحہٰ کو بخفاظت بازیاب کیا۔
اس واقعہ میں ملوث ایک خاتون مسماة(ز) کو بھی گرفتار کیا۔
پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان اور مغوی کے مشران کے درمیان سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی جس کی بنا پر اس کو اغواء کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر شریک واردات ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button