فاٹا انضمام

لاہور، سکریپ کے گوداموں سے پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برآمد

لاہور میں سکریپ کے گوداموں سے پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برآمد ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے بیگم کوٹ چیمہ والا کھوہ کے قریب سکریپ کے گوداموں سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے جس کے بعد ڈی سی سمیت محکمہ صحت کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں جہاں وقوعہ کا جائزہ لے کر معاملے کی انکوائری کی جاری ہے۔

دوسری جانب ڈی ڈی او ایچ کی جانب سے پولیس کو کال کر دی گئی ہے تاکہ موقع پر گودام مالکان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔

واضح رہے کہ پولیو مہمات کے بعد تمام استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ وائلز ورکرز سے واپس لے کر محکمہ کو بھجوائی جاتی ہیں، سکریپ کے گوداموں میں ہزاروں پولیو وائلز کی موجودگی سے پولیو مہمات کی تمام تر کوریج اور رپورٹس پر بھی سوالیہ نشان بنتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button