خیبر پختونخوافاٹا انضمامقبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان: گیس سلنڈر دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں گیس سلنڈر دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع مطابق گیس سلنڈر دھماکہ گزشتہ روز شام کو گاؤں خدی میں پیش آیا جس میں 3 بچے موقعہ پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخموں کی وجہ سے آج صبح انتقال کرگیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے واقعہ کے بعد شمالی وزیرستان کی ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور بتایا جاتا ہے کہ  دھماکے کی وجہ سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب جاں بحق افراد کی نماز جنازہ خدی گاؤں کے آبائی قبرستان میں ادا کرکے انہیں سپرد خاک کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button