خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

نوشہرہ اکوڑہ خٹک کے قریب ترین کی ٹکر سے نوجوان جابحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اکوڑہ ٹرین حادثہ میں جابحق نوجوان کی شناخت ایوب خان ولد رحمت سکنہ نندرک کے نام سے ہوئی۔

ورثا کے مطابق جابحق نوجوان مزدوری کے لیے جارہا تھا کہ اچانک ٹرین آگئی۔ پولیس اور ریسکیو 1122 نے جابحق نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش نظام پور کے 17 سالہ عادل کیلئے جاں لیوا ثابت ہوئی

واضح رہے اس سے قبل بھی نوشہرہ میں اس قسم کے حادثات سامنے آچکے ہیں، 27 جنوری کو نوشہرہ اضاخیل بالا کے قریب 35 سالہ نوجوان بابر ولد خان محمد پاٹک کراس کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرین نے نوجوان کو کچل دیا نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button