خیبر پختونخوا
چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش نظام پور کے 17 سالہ عادل کیلئے جاں لیوا ثابت ہوئی
واضح رہے کہ سیلفی کا جنون نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک وباء کی طرح پھیلا ہے جس میں اب تک درجنوں جوان لڑکے لڑکیاں اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔

نوشہرہ میں ایک سترہ سالہ نوجوان چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں اپنی زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس کے مطابق 17 سالہ عادل شادی کی توریب میں شرکت کیلئے گزشتہ روز نظام پور سے خیر آباد آیا تھا جہاں اسے چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی کا شوق چرایا جو اس کیلئے مہلک ثابت ہوا۔
پولیس کے مطابق سیلفی لیتے ہوئے عادل اپنا توازن قائم نہ رکھ سکھا اور ٹرین کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی عادل کے والد رپورٹ درج نہیں کروانا چاہتے تھے اس لیے کیس کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ سیلفی کا جنون نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک وباء کی طرح پھیلا ہے جس میں اب تک درجنوں جوان لڑکے لڑکیاں اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔