خیبر پختونخوا

سوات میں تین سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی

سوات کے علاقے بریکوٹ میں 3 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقہ ابوہا میں 17 سالہ شاکر ولد رضا خان ساکن ابوہا نے 3 سالہ بچے عزیر ولد مومن ساکن ابوہا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مقامی لوگوں کے مطابق بریکوٹ میں جنسی زیادتی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، تحصیل بریکوٹ میں جنسی زیادتی کا یہ پانچواں کیس ہے جس سے علاقے میں خوف پھیل گیا ہے۔

پولیس نے معصوم بچے کیساتھ جنسی ذیادتی کرنے والے 17 سالہ شاکر ولد رضا خان ساکن ابوہا کے خلاف ایف ائی ار درج کر لی ہے۔ مبینہ ملزم کو پولیس سٹیشن غالیگے نے بروقت گرفتار بھی کر لیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button