قومی

لاپتہ کوہ پیما علی سدپارہ کی تلاش کے لیے خصوصی سرویلنس طیارہ استعمال کرنے کا فیصلہ

کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کا چوتھے روز بھی سراغ نہ مل سکا۔

علی سدپارہ سمیت کے ٹوپرلاپتہ تینوں کوہ پیماؤں کو ڈھونڈنے کے لیے آج سرچ آپریشن خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما5 فروری کو لاپتہ ہوگئے تھے۔

علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے گزشتہ دنوں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کے بچنے کے چانسز انتہائی کم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button