خیبر پختونخوا

لکی مروت، چوروں نے پولیس والوں پر ہی ہاتھ صاف کر لیا 

لکی مروت میں چوروں نے پولیس کو دن میں تارے دکھا دیئے، نامعلوم چور پولیس والوں پر ہاتھ صاف کر کے رفو چکر ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ، لکی مروت میں تھانہ نورنگ کے مین گیٹ سے متصل پولیس کے نجی کمروں میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چور نے آج دوپہر کے وقت چوروں نے چار پولیس اہلکاروں کے کمروں کے تالے توڑ ڈالے اور کمروں سے سرکاری کلاشنکوف، میگزین اور نقدی لے اڑے جبکہ پولیس حسب روایت سوتی رہ گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ک اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پولیس اپنی حفاظت نہیں کر سکتی وہ عوام کی کیا حفاظت کرے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button