ضلع خیبر میں پاکستان سپورٹس فیسٹول کا انعقاد
جمرود سپورٹس کمپلیکس پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2021کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
سپورٹس فیسٹول میں باڑہ، جمرود م تیراہ ، ملاگوری اور لنڈیکوتل کے کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ پاکستان سپورٹس فیسٹول 23 مارچ تک جاری رہے گا جس میں 2500 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ سپورٹس فیسٹیول میں فٹ بال، کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں نے جمناسٹک پی ٹی شو، رسی کشی اور دیگر ملی نغمے پیش کئے جس سے آئے ہوئے تماشائی اور مہمان خوب لطف اندوز ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد
پاکستان سپورٹس کے افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جاری کھیل امن کی نشانی ہیں یہاں کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود جنہوں نے تعلیم اور کھیل کے میدان میں ہمیشہ ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے جوکہ فخر کا مقام ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ملک اور تمام صوبوں میں کھیلوں کے سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور ہر ضلع کی سطح پر سپورٹس کمپلیکس قائم بنائے گی تاکہ ملک و علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھ سکیں اور کھلاڑیوں کے مشکلات میں کمی آسکیں۔
نور الحق قادری نے پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر سیکیورٹی فورسز، محکمہ کھیل ضلع خیبر، ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے لئے 2لاکھ روپے کا اعلان بھی کر دیا۔