خیبر پختونخوا

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے انڈس واٹر کراس جیپ ریلی کا انعقاد

صوابی کے پر فضا مقام ہنڈ میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے انڈس واٹر کراس جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں 60 جیپ نے حصہ لیا، چار خواتین بھی ریلی میں شامل ہیں جن میں سے ایک خاتون کا تعلق قبائلی ضلع مومند سے ہے جہاں سے پہلی مرتبہ کسی خاتون نے جیپ ریلی میں شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو نہیں بھلا پائیں گے،  ڈرائیورز تین کلومیٹر  کا فاصلہ طے کیا۔

یہ ریلی محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور فرنٹیئر 4×4 کلب کے تعاون سے منعقد کیا گیا، سیکرٹری محکمہ سیاحت و کھیل عابد مجید نے ریلی کا افتتاح کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا، کوشش ہے کہ ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس میں فیملیز بھی شرکت کر سکیں، انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ایڈونچر ٹورازم کو بھی فروغ دے رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button