خیبر پختونخوا

تم نے ٹی وی صحیح صاف نہیں کیا، شوہر نے غصے سے بیوی کے بال کاٹ دیئے

نوشہرہ کینٹ پولیس نے بیوی پر تشدد کرکے اُس کے بال کاٹنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز مسماة(ث)زوجہ عادل نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اُس کے شوہر نے کہا کہ اس نے ٹی وی صحیح طریقے سے صاف نہیں کیا، اس بات پر انکے ساتھ بحث شروع کرکے ان کو مارا پیٹا اور زبردستی انکے بال کھینچی سے کاٹ دئیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے عورت پر تشدد اور اُسکے بال کاٹنے کے فعل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزم کو گرفتاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ایس ایچ او زرداد خان نوشہرہ کینٹ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے چند گھنٹوں کے اندر ملزم تک رسائی حاصل کی۔

بعد ازاں ملزم عادل ساکن خویشگی حال خوشحال کالونی نوشہرہ کینٹ کو گرفتار کرکے تھانہ نوشہرہ کینٹ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں پر تشدد، زیادتی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان جیسے واقعات کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button