خیبر پختونخواقومی

مسجد قاسم خان علی خان پشاور کی نجی رویت کی روک تھام کیلئے قانون منظور

وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کے تین بلوں کی منظوری دے دی ہے جن میں رویت ہلال کمیٹی ۲۰۲۰ بل بھی شامل ہیں۔

رویت ہلال کمیٹی بل کے مطابق کے تحت نجی رویت پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور قید ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے یہ قانون سازی خصوصی طور پر خیبرپختونخوا میں ہر سال رمضان اور عیدین کے مواقع پر نجی رویت کی روک تھام کے سلسلے میں کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں لمبے عرصے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی بجائے زیادہ تر پشاور کے مسجد قاسم علی خان کی نجی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر رمضان اور عیدین منائے جاتے ہیں۔ بل کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کروایا جائے گا

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے طباعت قرآن کریم ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی ہے۔

طباعت قرآن ترمیمی بل کے تحت طباعت قرآن میں معیاری پیپر اور قرآن بورڈ بنایا جائےگا،ترمیمی بل کے تحت غیر معیاری طباعت قرآن پر جرمانے اور سزائیں ہوں گی

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button