خیبر پختونخوا

نوشہرہ، منشیات کے عادی 50 افراد علاج معالجہ کے بعد گھروں کو رخصت

سوشل ویلفیئر، پاکستان ڈرگ ریہیبلیٹشن سنٹر (PDRC) اور السلیطی ویلفیئر آرگنائزیشن پبی میں منشیات کے علاج و معالجہ پر مشترکہ تقریب کا انعقاد، اس موقع پر منشیات کی لت میں مبتلا پچاس افراد کو علاج معالجہ کے بعد اپنے اپنے گھر رخصت کر دیا گیا۔

تقریب میں سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن، ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی، علاوہ ازیں ڈپٹی سیکٹری الطاف خان سوشل ویلفئیر، ڈی ایس پی پبی طیب جان، اے اے سی نوشہرہ اور علماء کرام بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران منشیات کے عادی 50 افراد کو تین ماہ کے مکمل علاج کے بعد اپنے ورثاء کو حوالے کیا گیا جبکہ باقی زیر علاج ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر وصال نے تفصیلی طور پر شرکاء کو آگاہ گیا اور سب کا شکریہ ادا کیا۔

مریضوں کی رخصتی کے بعد اے اے سی نوشہرہ حاجرہ سمی نے زید یٰسین چلڈرن ریہائیڈریشن اینڈ جنرل میڈیکل سنٹر کا افتتاح بھی کیا جہاں معروف اور تجربہ کار سپیشلسٹ ڈاکٹرز او پی ڈی کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، ڈاکٹر غریب اللہ آرتھو پیڈک، ڈاکٹر میر عباس چلڈرن سپیلسٹ، منشیات او پی ڈی اور جنرل او پی ڈی کی سہولت موجود ہے، ”سنٹر میں فارمیسی اور ڈاکٹرز کی فیس میں بیس سے تیس فیصد رعایت دی جاتی ہے۔”

ڈی او سوشل ویلفیئر نوشہرہ صلاح الدین آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سروے کے مطابق ہمارے صوبے میں ستر (70) ہزار منشیات کے عادی افراد ہیں جبکہ صوبہ بھر میں 11 ریہیبلٹیشن سنٹرز کام کر رہیں ہیں، ”صوبائی حکومت اور سوشل ویلفئیر آرگنائزیشن ایسے سنٹرز کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button