خیبر پختونخوا

میک اپ عمر کے ساتھ ساتھ ڈریس پر بھی منحصر ہوتا ہے

 

فاطمہ

‘ہر میک اپ جلد کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے، تیز کلر کے ساتھ سکن ټون کے مطابق بيس بنايا جاتا ہے جبکہ گورے رنگ کے ساتھ گورے رنگ کے مطابق میک اپ کیا جاتا ہے، میک اپ ڈریسنگ کے حساب سے بھی کیا جاتا ہے’

یہ کہنا ہے ثمینہ نامی بیوٹیشن کا جو 1990 سے بطور بیوٹیشن کام کررہی ہیں اور ان کا نوشہرہ میں ایک پارلر بھی ہے۔ آجکل کونسا میک اپ زیادہ پسند کیا جاتا ہے اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آجکل دلہنیں شادی کی موقع پرشمری آنکھوں ، سموکی آنکھوں اور ہلو آنکھوں کے میک اپ کو پسند کرتی ہیں۔ آجکل شمری آنکھوں کا بہت فیشن ہے اور ایک دوسری بات یہ بھی ہے کہ آجکل ڈارک کلر اور فیئر کلر کو بھی میک اپ کے ذریعے بدلا جاسکتا ہے۔ آجکل ایسے بیس آگئے ہیں جو سب کچھ بدل دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دلہن کو بارات کے دن شمری لک دیا جاتا ہے، ولیمے کے دن تھوڑا سا سوفٹ میک اپ کیا جاتا ہے، مہندی کے لیے بھی شمری لک دیا جاتا ہے جبکہ مہندی میں لوگ زیادہ تر ہلو آئیز کو پسند کرتے ہیں۔

پارٹیز میں میک اپ مختلف ہوتا ہے آنکھوں کے کلرز اور لیپ سٹیکس پارٹیز کی مناسبت سے مختلف ہوتی ہیں۔ مختلف لوگوں کو مختلف کلرز پسند ہوتے ہیں، جلد، ڈریس اور ایونٹس کی مناسبت سے میک اپ مختلف ہوتا ہے۔

پارٹی میک اپ عمر کے ساتھ ساتھ ڈریس پر بھی منحصر ہوتا ہے، چالیس یا پینتالیس سال کی خاتون اتی ہیں تو ہم ان کو لڑکیوں کی طرح تیار تو نہیں کر سکتے، ہم ان کا میک اپ ان کی عمر کی مطابق کرتے ہیں۔

ثمینہ نے کہا کہ لپ سٹیک میک اپ کی مطابق ہوتی ہیں، اس کا ڈریسنگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ آنکھوں کے کلرز کی مناسبت سے لیپ سٹیک زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔ اگر آنکھوں پرہیوی میک اپ ہو لپ سٹک ڈارک رنگ کا نہیں لگایا جاتا اور اور آنکھوں پر زیادہ شیڈ نہ ہو تو پھر ڈارک رنگ کا لپ سٹک لگایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آجکل آئی لائنر بھی مختلف انداز سے لگایا جاتا ہے۔

میک اپ کا سامان معیاری استعمال کرنا چاہیئے تاکہ جلد کو نقصان نہ پہنچے اس کے علاوہ میک اپ میں سونا نہیں چاہیے کیونکہ زیادہ وقت میک اپ لگا رہنے سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button