گھر میں اچار گوشت بنانے کا آسان طریقہ
ہما ہاشم
گوشت کو مختلف طریقوں سے پکایا جاسکتا ہے اور گوشت چھوٹے بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں لیکن ایک ہی طرح کے ڈش سے گوشت کا بھی وہ ذائقہ نہیں رہتا۔ آج ہم آپکو گوشت کو مختلف طریقے سے پکانا سیکھائیں گے جس کے بعد آپ ضرور اس کو اپنے گھر میں ٹرائی کریں گے۔
اچار گوشت بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی بھی پسندیدہ ڈش ہے اور اگر آپ اس کو ہوٹل میں کھائیں گے تو بہت مہنگا پڑے گا لیکن اگر آپ اس کو گھر میں بنائے تو بہت سستا پڑسکتا ہے کیونکہ اس کے لیے درکار اشیاء ہر وقت کچن میں موجود ہوتی ہیں۔ آج اپ کو ہم اچار گوشت بنانا سکھائیں گے جس کو آپ بہت آسانی سے اپنے کچن میں تیار کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں قیمہ چکن مائیکرونی تیار کرنے کا آسان طریقہ
اچار گوشت بنانے کے لئے ضروری اشیاء
ایک کلو گوشت
ایک کلو دہی
تین ٹماٹر
سبز مرچ
تین عدد لیموں
ایک پیکٹ آچار گوشت مصالحہ
ادرک لہسن پیسٹ
اچار گوشت بنانے کی ترکیب:
سب سے پہلے ہم گوشت کو دھو لیں گے، ساتھ دہی ایک برتن میں ڈال دیں گے اس میں ہم اچار گوشت مصالحہ مکس کر لینگے۔ دھلے گوشت کو پھر ہم دو تین گھنٹوں کے لئے دہی میں رکھ دینگے۔ اس کے بعد ایک کوکر میں آدھا کپ تیل ڈالیں گے، اس کے بعد ہم تیل میں لہسن او ادرک ڈال دیں گے، اس میں ہم اب دہی میں مکس گوشت کو ڈال دینگے کچھ دیر کیلئے ہم اس میں چمچ ہلائیں گے جب گوشت تل جائے تو اس کے اوپر سبز مرچ اور ٹماٹر ڈال دینگے دو تین منٹ بعد اس میں ہم ایک کپ تھوڑا سا پانی ڈال لیں گے۔ اب اس کو 20 یا 25 منٹ تک چولہے پر رکھیں اور ڈھکن بھی اس کے اوپر رکھ دیں، 25 منٹ بعد اس کو دیکھ لیں اچار گوشت تیار ہوچکا ہوگا۔
خود بھی کھائیں اور گھر والوں اور مہمانوں کو بھی کھلائیں ضرور آپکو داد ملے گی۔