قبائلی اضلاع

باڑہ میں گھر مسماری کے خلاف شلوبر قبیلے کا جرگہ

 ضلع خیبر تحصیل باڑہ کے علاقے سیکرٹری پل شلوبر میں گھر مسماری اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے خلاف قبیلہ شلوبر کے درجنوں مشران اور سینکڑوں نوجوانوں کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا۔ قبیلہ شلوبر کے مشران کے مطابق شلوبر سیکرٹری پل کے قریب گزشتہ شام قبیلہ ذخہ خیل کے افراد نے قبیلہ شلوبر کے لوگوں کیساتھ زمینی تنازعہ پر ان کا گھر جلا کر مسمار کیا جبکہ گاڑیوں کو جلایا گیا۔

جرگے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آفریدی اقوام کے کہنے پر 27 جنوری تک فائر بندی (تیگہ) ہوگی۔ اس دوران قبیلہ شلوبر کسی قسم کا اقدام نہیں اُٹھائے گا۔ قبیلہ شلوبر کے مشران نے قبیلہ سپاہ، اکاخیل، کمر خیل، قبیلہ بر قمبر خیل سمیت دیگر آفریدی اقوام اور منتخب ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد شفیق آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کی اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی درخواست کی جس سے امن کی فضا قائم رہی۔

قبیلہ شلوبر کے مشران نے مسئلے کے حل کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کے اصل حقائق کے بعد ہی قبیلے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button