گھر میں قیمہ چکن مائیکرونی تیار کرنے کا آسان طریقہ
کائنات
آج کل کوئی ایسا گھر نہیں ہے جہاں مائیکرونی تیار نا ہوتی ہو کیونکہ یہ نا صرف بچوں بلکہ بڑوں کی بھی پسندیدہ ڈش ہے جو مختلف طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔
آج ہم آپکو چکن قیمہ مائیکرونی بنانا سکھائیں گے جس کو آپ بہت آسانی سے اپنے کچن میں تیار کرسکتے ہیں۔
چکن قیمہ بنانے کے لئے ضروری اشیاء:
چکن قیمہ، ایک پاؤ
آدھا کلو مائیکرونی پیکٹ
چھوٹا، بند گوبھی
شملہ مرچ، 3 عدد
ایک پاؤ، آلو، مٹر،گاجر
حسب ضرورت، سبز پیاز،گرم مصالحہ،نمک، زیرہ،لال مرچ، ادرک ، لہسن، آئل یا گھی
چکن قیمہ مائیکرونی کی ترکیب:
ایک دیگچی میں 4 لیٹر پانی ڈال کر ابالیں،پانی ابلنے پر اس میں مائیکرونی ڈالیں اور ساتھ میں تھوڑا نمک اور آئل شامل کریں۔ مائیکرونی نرم ہونے کے بعد چھان میں ڈالیں اور اس پر ٹھنڈا پانی ڈالیں تاکہ یہ ایک دوسرے کے ساتھ نہ چپک سکیں۔
اب ایک فرائی پین لیں اس میں حسب ضرورت آئل ڈالیں، آئل گرم ہونے کے بعد اس میں پسا ہوا ادرک لہسن ڈالیں اور خوب مکس کرلیں اب اس میں لال مرچ، زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر سرخ کرلیں۔ اس میں قیمہ چکن شامل کرکے چمچ ہلاتے رہیں اب اس پر ڈھکن رکھ کر 10 منٹ کے لئے پکائیں۔
اب قیمہ مائیکرونی کے لئے سبزیاں تیار کرتے ہیں، ایک کڑہائی لیں اس میں حسب ضرورت تیل ڈالیں اور گرم کرلیں، تیل گرم کرنے کے بعد پہلے سے تمام کٹی ہوئی سبزیاں یعنی آلو، گوبھی،شملہ مرچ ، گاجر اور مٹر شامل کریں، 4 منٹ تک خوب پکائیں۔
ایک بڑی دیگچی لیں اس میں سب سے پہلے تھوڑا بنا ہوا چکن قیمہ ڈالیں، پھر مائیکرونی اور ساتھ میں مکس سبزی، اسی طریقے سے باری باری قیمہ ، مائیکرونی اور سبزیوں کی لیر بنائیں ، اب اس دیگچی کو مدہم چولہے پر رکھ کر دم دیں، 5 منٹ کے بعد مکس کرلیں اب قیمہ چکن مائیکرونی تیار ہیں۔بڑے سے پلیٹ میں نکال کر خود بھی کھائیں اور مہمانوں کو بھی پیش کریں۔