خیبر پختونخوا

کیا آپ نے کبھی گھر میں کٹوہ گوشت بنایا ہے؟

 

شیبا فارس

بیشتر لوگ تو گوشت بنانے کے نت نئے طریقوں سے آگاہ ہوتے ہیں لیکن بعض کو شاید یہ فیصلہ کرنے میں مشکل ہو کہ وہ گوشت سے کس طرح لذیز پکوان بنائے جو نیا بھی ہو اور سب کو پسند بھی آئے۔ تو آج ہم آپکو گوشت ایک بالکل منفرد انداز سے پکانا سکھائیں گے جو اس سے پہلے شاید بہت کم لوگوں نے ٹرائی کیا ہو کیونکہ کٹوہ گوشت ایک روایتی پکوان ہے۔ کٹوہ گوشت خیبر پختونخوا کا روایتی پکوان ہے جو شادی بیاہ اور دیگر خاص موقعوں پر پکایا جاتا ہے۔ گوشت تو پاکستان بھر میں خوب پکایا اور کھایا جاتا ہے لیکن کٹوہ بنانے کے لیے اسکی ایک خاص ترکیب ہوتی ہے۔
کٹوہ گوشت کیسے تیار کیا جاتا ہے ، آج ہم آپ کو گھر میں کٹوہ  گوشت بنانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

کٹوہ گوشت بنانے کے لیے درکار ضروری اشیاء
کچی ہانڈی
2 کلو بیف گوشت
لال مرچ ، حسب ضرورت
نمک ، 2 چمچ
دھنیا، حسب ضرورت
ہلدی ، 1 چمچ
زیرہ، 1 چمچ
الائچی، حسب ضرورت
کالی مرچ
دار چینی
پیاز، 2 عدد
لہسن
ادرک
سبز مرچ
ٹماٹر، 3عدد
دہی، 1 کپ
دیسی گھی، 1 کپ

بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے ایک کچی ہانڈی میں 2 کپ گرم پانی ڈالیں اور اس کے بعد گوشت اور گھی سمیت سارے اجزاء ایک ساتھ ڈال کر مکس کرلیں۔ جب یہ سب اجزاء اچھی طرح سے مکس ہوجائے تو پھر اسے 45 منٹ کیلئے چولہے پر رکھ لیں اور وقفے وقفے سے اس میں بڑا چمچ ہلائیں تاکہ یہ ایک جگہ جمع نہ ہوجائے۔ اب اس میں ہم ٹماٹر ڈال لیں گے اور اس پر ڈھکن رکھ دیں گے۔

جب ٹماٹر اس میں پک جائے اور سالن گاڑھا ہوجائے اور سالن میں موجود پانی سوکھ جائے اور گھی اوپر آجائے تو ہمارا سالن پکنے کے قریب ہوجائے گا۔

لوجی ہمارا کٹوہ گوشت اچھی طرح سے تیار ہے اب اسکو بڑے پلیٹ میں ڈال کر پیشں کریں۔ گھر میں ایک بار کٹوہ گوشت کو ٹرائی ضرور کریں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button