خیبر پختونخوافیچرز اور انٹرویو

خواتین اپنے ہاتھ پاؤں کو کس طرح خوبصورت رکھ سکتی ہیں؟

 

حنا گل

چہرے کی خوبصورت کے ساتھ ساتھ ہاتھ پاوں کی حفاظت بھی بہت ضروری ہے۔ پرکشش نظر آنے کے لئے ہاتھ پاوں کو کن کن طریقوں سے خوبصورت و ملائم بنایا جا سکتا ہے اس حوالے سے زرقا علی جو سکن ایکسپرٹ ہیں کہتی ہیں کہ اکثرخواتین زیادہ تر چہرے کا خیال رکھتی ہیں لیکن ہاتھ اور پاؤں کو بلکل بھی نظر انداز کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے سکن کی بیماری لگ جاتی ہے، ناخن خراب ہوجاتے ہیں ناخن کا رنگ بدل جاتا ہے تو ان کو چاہئے کہ اپنی جلد کا پورا خیال رکھا کریں۔
زرقا علی نے بتایا کہ بہت سے ایسے آسان طریقے ہیں جن کو گھر میں ہاتھ پاوں پر آزمانے سے انکو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بالوں کو گھریلو ٹوٹکوں سے کیسے لمبا کیا جاسکتا ہے؟

جس کا جلد خشک ہو تو صبح اٹھ کر اپنے پاؤں کو دھو کر بعد ویسلین لگا کر پاوں کو جرابے پہنائیں، ویسے بھی سردی کا موسم ہے اور ہر کوئی جرابے پہنتا ہی ہے اس سے پاوں ملائم رہتے ہیں، ہر رات سونے سے پہلے اپنے پاؤں پر گیلسرین لگا کر پھر سوجائے اس طریقے سے سکن صاف رہے گا اور پاوں کریک نہیں ہوں گے۔ زرقا علی نے کہا۔
پاوں کی سکن کو اور خوبصورت بنانے کے لئے یا جس کے پاؤں زیادہ خراب ہو اس کے لئے بہتر طریقہ یہ ہے کہ دن میں جب بھی آپ کو فارغ وقت ملتا ہے تو ایک خالی بالٹی لے کر اس میں گرم پانی ڈالیں اور ساتھ میں نمک ڈال کر تھوڑا سا کھانے کا سوڈا اور شیمپو ڈالیں۔ ان سب چیزوں کو مکس کرکے 10 منٹ تک اپنے ہاتھ پاؤں ملیں اسکے بعد ایک برش کے زریعے اپنے ہاتھ پاوں کو صاف کریں اس کے بعد تولیے سے خشک کرکے اس پر ویسلین لگا ئیں اور پاوں کو جرابے پہنائیں۔

زرقا علی نے کہا کہ ہاتھ پاوں کی خوبصورتی کے لئے بہترین اور آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ گلیسرین ، عرق گلاب اور لیموں جوس کو مکس کرکے ایک بوتل میں ڈالیں اور جب بھی خواتین کچن میں کام کریں یا برتن دھولیں تو اسی وقت ہاتھوں کو خشک کر کے لگائیں تو ہاتھ ہمیشہ خوبصورت اور ملائم رہیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button