خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں خواتین پر تشدد کرنے والے کو پانچ سال قید کی سزا ہوگی

خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کرلیا گیا۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے مطابق خواتین پر تشدد کرنیوالے کیخلاف پانچ سال تک قید کی سزا ہوگی اور معاشی، نفسیاتی و جنسی دباو خواتین پر تشدد کے زمرے میں آئینگے۔

ان کا کہنا ہے کہ بل کے تحت ضلعی تحفظاتی کمیٹی بنائی جائے گی،کمیٹی متاثرہ خاتون کو طبی امداد،پناہ گاہ، معقول معاونت فراہم کریگی، اس کے علاوہ گھریلو تشدد واقعات کی رپورٹ کیلئے ہیلپ لائن قائم کیا جائے گا، تشدد ہونے کی صورت میں 15دن کے اندر عدالت میں درخواست جمع کرائی جائے گی۔

ہشام انعام اللہ کا کہنا ہے کہ بل میں عدالت کیس کا فیصلہ 2ماہ میں سنانے کی پابند ہوگی، عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر بھی 1سال قید اور 3لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button