جی ٹی روڈ پر المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

نوشہرہ رسالپور کے علاقے فضل گنج میں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والی فیملی کے رکشہ کا ٹائر پھٹ کر المناک حادثہ کا شکار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کی 5 خواتین حادثہ میں جاں بحق ہوگئیں جبکہ دو بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

متاثرہ خاندان کے سربراہ کے مطابق ان کی دو بہنیں بچوں سمیت شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے راولپنڈی سے رسالپور اپنے زاتی رکشہ پر آرہے تھے کہ حسن ابدال کے قریب رکشہ کا ٹائر پھٹ گیا۔

رکشہ الٹ کر سٹرک کے نیچے کھائی میں جاگرا جس کے نتیجہ میں ہماری خواتین مسماۃ مسرت بی بی زوجہ سرفراز عمر 38 سال، مسماۃ نبیلہ بی بی زوجہ بابر، اس کی بیٹی ایک سال 6 ماہ ائسیہ حادثہ میں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ چھوٹا بھائی رکشہ ڈرائیو وسیم، رخسانہ بی بی زوجہ نادر، زینب بی بی زوجہ عالم خان مرحوم، ثناء دختر محمد نسیم، ماہ نور، شاہ ویز ولد بابرحوریں ولد عبد اللہ کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دیاگیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button