خیبر پختونخوا
ہزارہ یونیورسٹی میں طالبات کے بناؤ سنگھار، شرٹ/فِٹ جینز پر پابندی عائد
ہزارہ یونیورسٹی میں طالبات کے بناؤ سنگھار پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اس ضمن میں یونیورٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق یونیورسٹی اکیڈیمک کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ جامعہ کے اندر طالبات میک اپ اور جیولری استعمال کریں گی۔
مراسلے کے مطابق طلبہ و طالبات یونیورسٹی میں شرٹ اور فٹ جینز بھی پہن کر نہیں آ سکتے، میل سٹوڈنٹس کے لمبے بال اور فینسی ڈیزائن کی داڑھی رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ یونیورسٹی سٹاف کے ارکان بھی دوران ڈیوٹی ٹائٹ جینز اور جیولری نہیں پہن سکتے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ تمام طلبہ یونیورسٹی کے اندر ضابطہ اخلاق کا خیال رکھیں ورنہ کارروائی ہو گی۔