خیبر پختونخوا

پشاور میں دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق

پشاور میں دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ بدھ کے روز کوہاٹ روڈ کے علاقے زنگلی میں پیش آیا جہاں بچے ہینڈ گرنیڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے۔

مقامی افراد کے مطابق ہینڈ گرینڈ سے 5افراد شدید زخمی ہوئے، اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122کی 2 ایمبولیسنز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو 1122 نے 2 جانبحق بچوں جبکہ 3 شدید زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button