خیبر پختونخوا

گھر میں سوپ بنانے کا آسان طریقہ

حنا گل

ہم سب جانتے ہیں کہ سردیوں کا موسم ہے اور اس موسم میں ہم خود کو گرم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے لئے گرم کپڑے پہنتے ہیں، اس طرح ہم خوراک میں بھی ایسی چیزیں کھانا پسند کرتے ہیں جو ہمارے جسم کو حرارت دیتی ہیں، آج ہم آپ کے ساتھ ایک زبردست ریسپی شیئر کریں گے جو سردیوں میں بچے اور بوڑھے بڑے شوق سے پیتے ہیں ہم آج بات کریں گے سوپ کے حوالے سے، سوپ کے بغیر سردیوں کا مزہ ہی نہیں ہوتا سوپ کے بے شمار فائدے ہیں یہ نہ صرف ہمارے جسم کو گرم رکھتا ہے بلکہ ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے اور
بچوں کی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے گھر میں کم خرچے اور انتہائی آسان طریقے سے سوپ کیسے بنا سکتے ہیں۔
سوپ بنانے کیلئے جو اجزا درکار ہے وہ مندرجہ ذیل ہے۔

درکار اشیاء

چکن

1کپ مٹر

1/2کپ گاجر

1کپ بند گوبھی

1چمچ نمک

1 چمچ کالی مرچ

2 چمچ سرکہ

2 چمچ سویا سویا ساس

2 چمچ چلی ساس

شملہ مرچ

گاجر

کارن فلور

دو انڈے

کیچپ

بنانے کا طریقہ

چلی ساس اور سویا ساس کے دو دو چمچ مکس کیچپ کے ساتھ اور ساتھ دو انڈے (uncooked ) مکس کرنے ہیں
اور ساتھ میں (cornflour) اور تین چمچ پانی ڈال کر مکس کرنا ہے۔ Cornflourبازار سے آپ کو آسانی سے مل جائے گا، اب ہم سوپ تیار کرینگے۔
سب سے پہلے ہم چکن کو پانی میں اُبال کر پانچ منٹ کیلئے چھوڑ دینگے، جب چکن اور یخنی تیار ہوجائے تو اس میں ایک کپ مٹر ڈال دیں اور تین منٹ تک ابال لیں۔  مٹر کے بعد اب میں اس میں ایک کپ کٹی گاجر ڈال کر دو منٹ کیلئے ابال لیں، اب کٹی ہوئی شملہ مرچ ابالیں جب یہ ٹھیک طرح سے اُبل جائے تو اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال دیں اور ساتھ میں بند گو بھی بھی ڈال دیں۔
تین منٹ انتظار کریں کہ یہ ٹھیک طرح سے ابل جائے، اب میں اس چکن سوپ میں 1چمچ نمک اور 1 چمچ کالی مرچ ڈال لیں، اب اس سوپ میں دو چمچ سرکہ دو چمچ سویا ساس دو چمچ کچپ اور دو چمچ چلی ساس جو ہم نے مکس کیا تھا اب میں اس میں ڈال دیں گے اور اب اس کو چمچ سے مکس کریں گے اور دو انڈے جو مکس کئے تھے اس میں ڈال لیں گے اور دو منٹ انتظار کریں گے کہ یہ اچھی طرح پک جائے، اب اس میں کارن فلور ڈال دیں گے۔

اب ایک منٹ تک اس میں چمچ ہلاتے رہے تاکہ سوپ گاڑھا ہوجائے، تین منٹ تک انتظار کریں کہ سوپ اچھی طرح پک جائے اور لے جی سوپ تیار ہوچکا ہے۔ خود بھی پئے اور دوسروں کو بھی پلائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button