خیبر پختونخوا

ایم پی اے شکیل بشیر خان پر قاتلانہ حملہ، 1 پولیس اہلکار شہید 1 زخمی

رکن صوبائی اسمبلی اور عوامی نیشنل پارٹی چارسدہ کے صدر شکیل بشیر خان عمرزئی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے، ایم پی اے حملے میں محفوظ رہے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں ان کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق غنی خان روڈ پر شکیل بشیر خان عمرزٸی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، شہید ہونے والے اہلکار کا نام شہنشاہ بتایا جاتا ہے۔
حملے کے کچھ ہی دیر بعد عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی جانب سے جاری ایک بیان میں ایم پی اے شکیل بشیر خان پر حملے کی مذمت کی گئی اور ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
صوبائی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اے این پی کے ضلعی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، شہید پولیس اہلکار کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں، لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں، عوامی نیشنل پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں شہید پولیس اہلکار کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اہم پی اے شکیل بشیر خان عمرزئی نے حملے کی دعویداری سابق صوبائی معاون خصوصی ارشد خان عمرزئی اور ان کے بھائی خورشید عمرزئی پر کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرا لیا۔
Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button