قومی

کورونا کے وار سے مزید 59 اموات، تعداد 10 ہزار 409 ہو گئی

ملک میں کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1900 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35073 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1947 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 59 ہلاکتیں ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.7 فیصد رہی، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10409 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 90476 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35707 ہے، اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1903 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 444360 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 219452 ہو گئی ہے جب کہ 3623 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 141393 ہے اور 4160 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18254 اور ہلاکتیں 185 ہو چکی ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59729 اور 1683 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8383 افراد وائرس میں مبتلا جبکہ 229 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4870 اور 101 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 38395 ہے اور اب تک 428 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button