خیبر پختونخوا

مردان میں پی ڈی ایم کا جلسہ مقامی سیاسی رہنماؤں کو مہنگا پڑ گیا

مردان کے میں حکومت مخالف پارٹیوں کے مقامی لیڈران کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ اور ریلی مہنگی پڑ گئی، کئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

پی ڈی ایم کی 23 دسمبر کو مردان میں جلسہ اور ریلی منعقد کرنے کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرلطیف الرحمن ,جاوید یوسفزٸی ،مسلم لیگ ن کے حاجی خان اکبر اور جے یوآٸی ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناامانت شاہ حقانی سمیت کئی رہنماؤں اور منتظمین کے خلاف مقدمات درج کردئے ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جلسہ ڈپٹی کمشنر کے اجازت کے بغیر منعقد کیا گیا تھا جبکہ اس کے علاوہ اس دوران کورونا ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

مزید کہا گیا ہے کہ ان افراد نے کورونا وبا کو خاطر میں لائے بغیر لوگوں کو جمع کیا جبکہ اس کے علاوہ بلند آواز میں لاؤڈ سپیکر کا استمال اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کرنے کے دفعات بھی ایف آئی آر میں شامل کئے گئے ہیں۔ایف آئی آر کے باؤجود ابھی تک کسی بھی اھم رھنماکی گرفتاری عمل میں نہیں لاٸی گٸی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button