خیبر پختونخوا

30 نومبر تک پختونخوا میں 18 ہزار 550 ٹریفک حادثات، پشاور پہلے نمبر پر

پشاور سمیت صوبے کے 32 اضلاع میں یکم جنوری سے 30 نومبر تک 18 ہزار 550 ٹریفک حادثات رونماء ہوئے۔

پہلے نمبر پر ٹریفک حادثات میں صوبائی دارلحکومت پشاور، دوسرے نمبر پر مردان، تیسرے نمبر پر نوشہرہ، چوتھے نمبر پر ڈی آئی خان اور پانچویں نمبر پر چارسدہ رہا، موٹر سائیکل حادثات سب سے زیادہ صوابی، بونیر، پشاور اور چارسدہ میں ہوئے، چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ٹریفک حادثات صوبے بھر میں ہوئے۔

ٹریفک حکام کے مطابق کم سن ڈرائیوروں، ٹریفک سہولیات سے ناواقفی، ٹریفک ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے اور تیزرفتاری کے باعث یہ حادثات رونماء ہوئے، ان ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر جوان شامل ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے، خواتین، بڑے بھی شامل تھے، ایک ضلع سے دوسرے ضلع، ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں جانے کے باعث یہ حادثات رونماء ہوئے، جنوری میں 1245، فروری میں 1463، مارچ میں 1204، اپریل میں 1128، مئی میں 1874، جون میں 4612، جولائی میں 1874، اگست میں 2343، ستمبر میں 2214، اکتوبر میں 2741، نومبر میں 2537 ٹریفک حادثات رونماء ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button