کھیل

پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست، ٹی ٹوئنٹی سریز نیوزی لینڈ کے نام

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے محمد حفیظ کی 99 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 163 رنز بنائے جس کے جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ثابت ہوا، اس بار اوپننگ کے لیے حیدر علی اور محمد رضوان کو چنا گیا لیکن دوسرے ہی اوور میں ٹم ساؤتھی نے پہلے حیدر علی کو 8 اور پھر عبداللہ شفیق کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔

محمد رضوان 20 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، پچھلے میچ میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے کپتان شاداب خان ناکام ثابت ہوئے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

بعد ازاں تجربہ کار محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوشدل شاہ کی ساتھ اچھی شراکت قائم کی، اس دوران حفیظ نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جب کہ وہ اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آئش سوڈی اور جیمی نشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، کپٹل 11 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے پویلین واپس لوٹے جس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے ٹیم سیفرٹ کا ساتھ دیا اور مزید کسے نقصان کے بغیر پاکستان کو شکست دے دوچار کیا۔ کپتان ولیمسن 57 اور سیفرٹ 84 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button