خیبر پختونخوا

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ دو دن کے دوران کرونا کے 11 مریض جاں بحق

ضلع ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں اور تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 2 دن میں 11 افراد عالمی وباء سے انتقال کرگئے۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے مرنے والوں میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں، اس وقت ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد 50 ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ جبکہ ICU میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 10 ہے، اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 128 ہوگئی ہے، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہزارہ کے عوام سے درخواست ہے، کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں، ترجمان اے ٹی ایچ کا کہنا تھا کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button