خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

خیبر پختونخوا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد اس وباء سے مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد30 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اپنی جان کی بازی ہارنے والی لیڈی ڈاکٹر پروفیسر الماس آفریدی کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا۔

لیڈی ڈاکٹر پروفیسر الماس آفریدی نصیر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی تھیں۔ پروفیسر ڈاکٹر الماس آفریدی کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد علاج کے لیے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق صٖوبہ بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 31 ڈاکٹرجاں بحق ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں اب تک لگ بھگ 25 سو کے قریب ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کے اہلکار اور نرسز کورونا وئراس کا شکار ہوئےہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button