خیبر پختونخوا

سانحہ کے ٹی ایچ، تحقیقاتی ٹیم نے 3 روز کی مزید مہلت مانگ لی

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سانحے پر ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے بورڈ آف گورنرز کی خصوصی ٹیم نے وزیر اعلیٰ کو حتمی رپورٹ پیش کرنے پر 3 روز کی مزید مہلت مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز کی ٹیم ہسپتال میں 6 افراد کے آکسیجن کی کمی سے جاں بحق ہونے پر معاملات کی چھان بین کر رہی ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے بورڈ آف گورنرز سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ندیم خاور کے احکامات پر بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میں شامل پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم، منیجر میڈیکل ریکارڈ ڈاکٹر فرمان علی، پرووسٹ ڈاکٹر سعود السلام پہلی ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل کر چکے ہیں جس کے نتیجے میں ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر ندیم سمیت 7 ملازمین کو معطل کیا جا چکا ہے، اب خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مزید تحقیقات کے ساتھ رپورٹ طلب کی گئی ہے جس کے لئے ایک ہفتے کا ٹائم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں:

کے ٹی ایچ میں اک بار پھر آکسیجن کی سپلائی متاثر

کے ٹی ایچ سانحہ: قرنطینہ میں پڑا سپلائی چین منیجر بھی معطل

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے تین ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

بتایا جا رہا ہے کہ بورڈ آف گورنرز کی تحقیقاتی رپورٹ کو 5 دن ہو چکے ہیں، بورڈ آف گورنرزکی جانب سے بعض ملازمین کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے سینئر لیگل ایڈوائزر کی مشاورت سینئرز فیکلٹی ممبران پر مشتمل ایک 3 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس کو اپنی رپورٹ فوری طور پرجمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چھ دسمبر کو ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں ہسپتال ڈائریکٹر طاہر ندیم سمیت 7 افراد ذمہ دار قرار‘ دیئے گئے جن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button