خیبر پختونخوا

کے ٹی ایچ میں ایک بار پھر آکسیجن سپلائی متاثر

خیبرٹیچنگ ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں آکسیجن کی سپلائی پھر متاثر ہوگئی تھی جس کو جلد ہی بحال کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے ہنگامی طور ماہرین کو بلا کرمسئلہ حل کیا گیا۔ صرف 3 بیڈز پر آکسیجن کا مسئلہ آیا تھا اور مریضوں کو دوسرے بیڈز پرمنتقل کیا گیا۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرزندیم خاور نے بتایا کہ آکسیجن کا گیس پریشر کم ہوا تھا لیکن کسی مریض کو مسئلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نجی گیس سپلائی کمپنی کے چیئرمین کو آج بلایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے گیس ٹینک کو استعداد 10 ہزار کیوبک میٹر تک بھرا جائے گا اور آکسیجن پائپ لائن کومرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا۔ گزشتہ روز بھی مریضوں کیلئے آکسیجن سپلائی ختم ہونے سے 6 مریض جان کی بازی ہار گئے تھے۔ واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے نتیجے میں ڈائریکٹر سمیت عملے کے 7 ارکان کو معطل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیکلٹی ممبر، میڈیکل انجینئر، سپلائی مینجر، بایئو میڈیکل انجئینر اور ڈیوٹی ائمپلائی آکسیجن کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ بورڈ آف گورنرز نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں آکسیجن پلانٹ کے 3 لوگوں کوغفلت کا مرتکب قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیرتربیت یافتہ عملہ ڈیوٹی پر مامور تھا اور بایئو میڈیکل انجئینر فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا۔ اسپتال میں ایمرجنسی کی صورت میں کسی قسم کا کوئی ریسکیو اسکواڈ موجود نہیں تھا۔ صوبائی حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو10،10 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button