خیبر پختونخوا

دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80لاکھ 56ہزار روپے مقرر

خیبر پختونخوا کے محکمہ آثارِ قدیمہ نے بالی ووڈ کے ممتاز اور تاریخ ساز فنکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کی پشاور میں آبائی رہائش گاہوں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کیلئے گھروں کی قیمت کا تعین کرلیا گیا۔

دلیپ کمارکے گھر کی مجموعی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق راج کپور کے گھر کی قیمت ایک کروڑ 50لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

دونوں گھروں کی اراضی کی قیمت کاتعین ڈپٹی کمشنر پشاور نے کیا، دونوں گھروں کے ڈھانچے کی قیمت کا تعین سی اینڈ ڈبلیو نے کیا۔ محکمہ آثار قدیمہ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سیکرٹری ثقافت کو کیس ارسال کردیا۔

خیال رہے کہ 2013 میں دلیپ کمار کے اس گھر کو وفاقی حکومت نے قومی ورثہ قرار دیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button