خیبر پختونخوا

تحریک انصاف کے ایم پی اے پرچے میں نقل کرتے پکڑے گئے

لوئر دیر کے حلقہ پی کے17 میدان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے چیئرمین ملک لیاقت علی بی اے کے امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ترجمان مالاکنڈ یونیورسٹی معراج الدین کے مطابق نقل کے جرم میں یونیورسٹی کمیٹی نے ایم پی اے ملک لیاقت علی کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ترجمان کاکہنا ہےکہ ایم پی اے لیاقت علی گذشتہ ماہ بی اے کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے،جس میں مطالعہ پاکستان کے پرچے میں نقل کرنے پر ٹیچر نے ان پر یو ایف ایم کیس بنایا تھا اور ان کانتیجہ بھی روک لیاگیا ہے۔

یونیورسٹی کے امتحانات ڈسپلینری کمیٹی نے ایم پی اے کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا، لیاقت علی لوئر دیر حلقہ 17 سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ایم پی اے ہیں، ایم پی اے کا رزلٹ ان فئیرمینز کا جواب نہ دینے کی وجہ سے جاری نہیں کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button