خیبر پختونخوا

خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے تین ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے سرکاری ہسپتال خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے تین ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق تینوں ڈاکٹروں نے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کئے تھے جن کی رپورٹس مثبت آ گئی ہیں۔

رپورٹس مثبت آنے پر تینوں ڈاکٹروں نے خود کو گھروں پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں:

خیبر پختونخوا کا ایک اور مسیحا کورونا سے جنگ ہار گیا

مانسہرہ،  ڈاکٹر نصیر حیدر غازی کورونا سے وفات پا گئے

 خیبر پختونخوا، کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 26 ہو گئی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں کے لیے کورونا الانس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے کورونا کی دوسری شدید لہر میں فرنٹ لائنزز کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز خیبر ٹیچنگ ہاسپٹل میں آکسیجن کی کمی کے باعث 6 افراد دم توڑ گئے  تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسی ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں ہسپتال ڈائریکٹر طاہر ندیم سمیت 7 افراد ذمہ دار قرار‘ دیئے گئے جن کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے دم توڑ جانے والے 6 افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش اور وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آکسیجن کی کمی ہی واقعے کا سبب بنی، ”بدقسمتی سے آکسیجن وافر مقدار میں سپلائی نہیں ہوئی۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button