خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

ضلع خیبر کے سینکڑوں معذور آج بھی حکومتی امداد کے منتظر

نوشہرہ اور ضلع خیبر میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل کے علاقہ سلطان خیل میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا جس میں کثیر تعداد میں معذور افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پر لنڈی کوتل کے معذور افراد کے صدر ناظر آفریدی اور سینئر نائب صدر قاری انور جمال آفریدی نے کہا کہ آج معذور افراد کا عالمی دن ہے لیکن لنڈیکوتل کے سینکڑوں معذور افراد سے ابھی تک حکومت کی طرف سے کسی قسم کی مالی امداد نہیں دی گئی جس کی وجہ سے معذور افراد کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

قاری انور جمال آفریدی نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کی طرف سے معذور افراد کو مالی امداد اور ماہانہ وظیفہ نہ دیا گیا تو آنے والا دن یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے اور بھرپور احتجاج کریں گی جو مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔

معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر علاقے کے معذور افراد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری، سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی، ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع خیبر لنڈیکوتل میں تمام معذور افراد کے لئے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے تاکہ معذور افراد کی مشکلات میں کمی آ سکے اور وہ بھی بہتر زندگی گزار سکیں۔

دوسری جانب نوشہرہ میں بھی ضلعی انتظامیہ اور نجی تنظیم کی جانب سے تین دسمبر کے حوالے سے معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد معذور افراد کو باور کرانا ہے کہ آپ بھی ایک عام انسان کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہو۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور نجی فلاحی ادارے NEPOW کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام کے مہمان حصوصی اسسٹنٹ کمشنر حاجرہ سمیع تھیں جن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ حصوصی افراد کے ساتھ ہے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔

پروگرام کے آخر میں خصوصی افراد میں گرم سوٹ اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button