خیبر پختونخوا

دیر کے دو نوجوان انسانی سمگلروں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد کی ویڈیو بھی آگئی

دیربالا کے دو نوجوانوں کو انسانی سمگلروں نے یورپ لے جانے کا جانسا دیکر ایران لے جاکر وہاں ایجنٹ پر فروخت کرتے کردیا۔ نمائندہ ٹی این این کے مطابق  ایجنٹ نے دونوں نوجوانوں پر بد ترین تشد کرکے ویڈیو بنائی اور انکے والدین کو واٹس ایپ کردی اور رقم نہ بھیجنے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔

والدین نے ایجنٹ کو 4لاکھ کے قریب رقم بھجوادی مگر اُس ایجنٹ نے دوسرے ایجنٹ پر دونوں نوجوانوں کو فروخت کرکے انہوں نے بھی تشدد کی ویڈیو والدین کو ارسال کرتے ہوئے مزید 4 لاکھ سے زائد روپے وصول کیے اور بعد میں نوجوانو کو افغانستان بھیجوادیا۔

کئی دن تک دونوں نوجوان افغانستان میں دربدر کے ٹھوکرے کھانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے اب پشاور میں اپنے چچا کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔ والدین نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے نوجوانوں کو بازیاب کرانے کیلئے نوجوانوں پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو ایف ائی اے پشاور میں جمع کرادی ہے۔ والدین نے صوبائی حکومت انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button