کھیل

نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان 4 روزہ کرکٹ میچ منسوخ

قومی سکواڈ میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان 4 روزہ کرکٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔ کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر پر پی سی بی نے تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخ کی درخواست کی تھی۔ قومی سکواڈ اب کوئنز ٹاؤن میں متعدد انٹرا سکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا۔ پاکستان شاہینز سمیت قومی سکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے۔ تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی کورونا کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں اور ٹریننگ شروع نہیں کی۔ کھلاڑی جسمانی اور دماغی طور پر تیار نہیں، ایسی صورتحال میں میچ کھیلنا ممکن نہیں۔

پاکستان شاہینز کا 10 دسمبر کو کوئنز ٹاون میں نیوزی لینڈ اے کیخلاف 4 روزہ میچ شیڈول تھا۔ دوسرا 4روزہ میچ 17دسمبر سے 20 تک وہینگری میں کھیلا جانا ہے۔ نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کے 8 ارکان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آچکی ہے دو کو ہسٹارک قرار دے دیا گیا ہے۔

سکواڈ کے54 ارکان میں سے مزید 8کےکورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ سکواڈ کے8 ارکان کے ٹیسٹ پہلے، تیسرے اور چھٹے روز لیے گئے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نیوزی لینڈ وزارت صحت کی حتمی منظوری کے بعد دی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button