خیبر پختونخوا

صحت پلس کارڈ کا اجراء، شانگلہ کے 7 لاکھ افراد مستفید ہوں گے

صوبائی حکومت کی جانب سے زون ٹو میں بھی صحت پلس کارڈ کا اجراء کر دیا گیا، صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسف زئی نے بشام میں منعقدہ تقریب میں پروگرام کس باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سنئیر نائب صدر سدید الرحمن، نواز محمود خان، پارٹی کے ضلعی صدر وقار احمد خان، ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالمولا خان،ڈپٹی کمشنر شانگلہ حامد الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

صحت پلس پروگرام سے پورے صوبے میں چار کروڑ سے زائد لوگوں کو صحت کی مفت سہولت میسر ہوں گی اور شانگلہ کے سات لاکھ افراد بھی اس پروگرام سے مستفید ہوں گے اور ہر شخص بلا تفریق دس لاکھ روپے تک مفت علاج کر سکے گا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اپوزیشن کو پتہ ہے کہ کرونا پھیل رہا ہے وہ پھر بھی لوگوں کو باھر نکلنے کا کہہ رہے ہیں، انسانی جانوں سے کھیلنا کھلی دھشت گردی ہے، جو لوگ یہ کام کر رہے ہیں ان کے خلاف پینڈیمک ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پی ڈی ایم والے تاریخیں دیتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، مریم نواز اور بلاول اپنے اپنے باپ کو این آر او دینے کےلئے نکلے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ فضل الرحمان پہلی بار اسمبلی سے باہر ہیں، ان لوگوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے، اب یہ لوگ بھارت اور اسرائیل کی زبان بول رہے ہیں، چاھے کچھ بھی ہو جائے عمران خان این آر او دینے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک کو قرضے تلے دبا دیا عمران خان ملک کو معاشی طور پر صحیح سمت میں لے کر جا رہے ہیں، ملک ترقی آور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، شانگلہ میں بھی ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے اور تبدیلی اب ہر جگہ نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبہ کے پر کونے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button