خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات، ملگری وکیلان متعدد اضلاع میں کامیاب
اے این پی کی ذیلی تنظیم ملگری وکیلان نے خیبرپختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں آخری اطلاعات آنے تک متعدد اضلاع میں میدان مار لیا۔ بنوں کی سیٹ پر شاہ حسین ایڈووکیٹ 657 ووٹ لیکر خیبر پختونخوا بارکونسل کے ممبر منتخب ہوگئے ۔
ضلع بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان، ٹانک، شمالی وزیرستان کی سیٹ پر الگ الگ ممبران کیلئے مذکورہ اضلاع کے جوڈیشل کمپلیکس میں ووٹنگ کا عمل ہوا، بنوں میں عاصم ریاض ایڈیشنل ون جج کی نگرانی میں صبح آٹھ سے سہ پہر چار بجے تک پولنگ کا عمل ہوا، بنوں کی سیٹ پر ملگری وکیلان کے اُمیدوار شاہ حسین ایڈووکیٹ اور انوار الحق ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوا، شاہ حسین ایڈووکیٹ نے ڈی آئی خان میں 302، بنوں میں 242 لکی مروت میں 103 اور ٹانک میں 10 ووٹ حاصل کئے
ان کے مد مقابل انور الحق ایڈووکیٹ نے ڈی آئی خان میں 394، بنوں میں 90 ووٹ، لکی مروت میں 47 اور ٹانک میں 15 ووٹ حاصل کئے اسی طرح ملگری وکیلان کے امیدوار شاہ حسین ایڈووکیٹ نے مجموعی طور پر 657 ووٹ لیکر پانچ سال کیلئے ممبر منتخب ہوگئے اور ہارنے والے اُمیدوارانور الحق ایڈووکیٹ نے 545 ووٹ لئے۔شانگلہ، کوہستان میں حق نواز خان ایڈووکیٹ821ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مردان میں زر بادشاہ ایڈووکیٹ 313 ووٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔ ادھر لکی مروت میں بھی الیکشن مکمل ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور لکی مروت سے ایک ہی پینل کے چاروں امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں.لکی مروت کی نشست پر ظفر اقبال ایڈووکیٹ687 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں.جبکہ عمرفاروق صابرایڈوکیٹ 463ووٹوں کے ساتھ دوسرے اورانعام اللہ خان 49ووٹ حاصل کر سکے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی دونشستوں پر سردار حشمت نواز خان سدوزئی 585 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان کی دوسری نشست پر سابق ایم این اے سردار عمرفاروق خان میاں خیل 464 ووٹ لے کر کا میاب ہو گئے ہیں.جبکہ احمدعلی مروت 463ووٹوں،زین العابدین آفریدی 415 ووٹوں اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی طاہروسیم ڈیال384 ووٹوں کے ساتھ آخری نمبر پر ناکام رہے۔