خیبر پختونخوا

ڈیرہ، 11 سالہ بچے کے ساتھ 3 اوباشوں کی اجتماعی بدفعلی

ڈی آئی خان میں تین اوباشوں نے ایک 11 سالہ بچے کے ساتھ اجتماعی بدفعلی کر ڈالی۔

پروآ کے علاقہ سکندر جنوبی میں گھاس کاٹ کر گھر جانے والے 11 سالہ بچے کو 3 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق تھانہ پروآ میں سکندر جنوبی کے رہائشی رمضان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا 11سالہ بیٹا سلیمان گھاس کاٹ کر گھر واپس آ رہا تھا کہ ملزمان حنیف، مقبول اور نیاز سکنہ سکندر جنوبی نے اس کو قریبی کماد کی فصل میں لے جا کر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button