خیبر پختونخوا

نوشہرہ: فلائنگ کوچ کھائی میں گرنے سے 8 مسافر جاں بحق

نوشہرہ میں مسافر فلائنگ کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تیز رفتار فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون سمیت آٹھ افراد جان بحق جبکہ گیارہ شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے میڈیکل ٹیموں نے جابحق اور شدید زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ اور قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق ہسپتال منتقل کرنے والے زخمیوں میں سکول کے بچے اور خواتین شامل ہیں۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ڈیزاسٹر ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

حادثہ کاکا صاحب پیران موڑ ترکئی کے قریب پیش آیا ہے۔جان بحق ہونے والوں میں بختیار، سلمان،زوہیب،یاسر علی،مسماۃ س،مشتاق، عثمان،اور دختر گلزار شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فلائنگ کوچ تیز رفتار رکشے کو بچا رہا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button