خیبر پختونخوا
الرٹ!!! خیبرپختونخوا میں کورونا کے وار ایک بار پھر تیز، 8 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کے ساتھ ساتھ وائرس سے اموات میں بھی ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں 189 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ متاثرہ مجموعی افراد کی تعداد 41258 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے صوبے بھر میں 8 افراد اس وائرس کے لقمہ اجل بنے ہیں جس سے کل اموات 1302 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبے میں 84 افراد مزید افراد کی صحتیابی کے ساتھ ٹوٹل صحتیاب افراد کی تعداد 38426 ہوگئی ہیں جبکہ اس وقت ایکٹیو کیسز 1530 ہوگئے ہیں۔