خیبر پختونخوا
تقریباً ایک ماہ بعد بی آر ٹی کی آزمائشی سروس دوبارہ شروع
بی آر ٹی بسوں نے پچیس اکتوبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے باعث آزمائشی سروس دوبارہ شروع کر دی ہے تاہم مستقبل میں زیادہ مسافروں کے بی آر ٹی میں سفر کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی آر ٹی میں مخصوص تعداد میں مسافروں کو سفر کی اجازت ہو گی، بی آر ٹی بسوں میں آتشزدگی کے بعد آلات کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، بعض آلات چین سے تاحال پاکستان نہیں پہنچے ہیں تاہم بعض آلات تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔
ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق زیادہ گنجائش کے باعث بھی بعض حادثات رونماء ہوئے ہیں جس کے بعد مختلف روٹس پر بی آر ٹی سروس کی آزمائشی سروس شروع کر دی گئی ہے تاکہ گاڑیوں کی جانچ پڑتال جاری رکھ سکے ۔
بی آر ٹی کو ممکنہ طور پر پچیس اکتوبر سے کھولنے کا اعلان کیا جا چکا ہے بی آر ٹی بس سروس کو ایک مہینے کے لئے معطل کیا گیا تھا۔