قومی

ٹک ٹاک 10 دن کی بندش کے بعد کڑی شرطوں پر دوبارہ بحال

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے ویڈیو شئیرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو 10 دن بندش کے بعد دوبارہ مشروط طور پر بحال کردیا۔

ٹک ٹاک کو پاکستان میں 9 اکتوبر کو بار بار نوٹس کے باؤجود غیراخلاقی مواد نہ ہٹانے پر بلاک کردیا گیا تھا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک نے اب پاکستان میں نہ صرف غیراخلاقی مواد کی ترویج بند کرنے بلکہ بار بار غیراخلاقی مواد پبلش کرنے والوں کو ایپ کی جانب سے بلاک کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے جس کے بعد سے ایپلی کیشن پر سے پابندی ہٹائی جا رہی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے بند کیے جانے کے فوری بعد ہی ٹک ٹاک انتظامیہ نے حکومت پاکستان سے مذاکرات شروع کردیے تھے اور حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ فحش مواد کو ہٹایا جائے گا

حکومتی وزرا نے بھی کچھ دن قبل ہی عندیہ دیا تھا کہ ٹک ٹاک کو جلد ہی مشروط اجازت کے بعد بحال کیا جائے گا

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کے صحت مندانہ ڈیجیٹل تجربے اور ڈیجیٹل کمپنیوں کی ترقی کے پیش نظر پابندی ہٹائی گئی۔

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کی پاکستان میں 10 دن بحال کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا، ساتھ ہی کئی افراد نے مطالبہ کیا کہ اگر ٹک ٹاک فحش مواد کی بندش نہیں روکتا تو اس کے خلاف مستقبل میں سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button